نئی دہلی، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آرڈیننس جاری کرنے کے حکومت کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ سیشن میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں کام کاج نہ ہونے کے سبب اس کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔پرساد نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ میں گزشتہ سیشن میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح سے ہنگامہ ہوا اور اپوزیشن نے کارروائی نہیں چلنے دی، تو ہم کیا کر سکتے تھے۔ان سے حکومت کی طرف سے آرڈیننس جاری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔وزیر قانون نے کہا کہ مثال کے طور پرشترو جائیداد بل کو لے لیں، تب سیشن نہیں چلنے کی وجہ سے اس سے متعلق آرڈیننس جاری کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں بل منظور ہو چکا ہے، پرور کمیٹی کی سفارش کی وجہ سے زیر التوا ہے، تو کیا اسے چھوڑ دیتے؟ روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہم مناسب معاملات کے تناظر میں ہی آرڈیننس لاتے ہیں۔